Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا، کمرشل، زرعی، بلک صارفین کیلئے بجلی مہنگی

صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار، پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو آگاہ کر دیا
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2024 08:49am

حکومت نے ایک اور بجلی بم گرادیا اور وفاقی کابینہ نے کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی، صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی جبکہ پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو آگاہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8.04 روپے اضافے کی منظوری دی، جولائی سے کمرشل صارفین کے فی یونٹ کی قیمت 77 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا، جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہو جائے گا۔

میٹر ریڈنگ کے ناقص نظام ’پرو ریٹا‘ کی نشاندہی، ایف آئی اے نے وزارت توانائی کو ذمہ دار قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی، جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔

بڑے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی، جولائی سے بڑے صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدے کب تک، ان سے فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی پڑ رہی ہے؟

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی، فی یونٹ نرخ بڑھا دیے

حکام کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی، پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔

federal cabinet

nepra

اسلام آباد

electricity

electricity prices

Furnace Oil Electricity Generation Plants