Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہیٰ کو دوبارہ طلب کرلیا

سرکاری خزانے سے میڈیا ہاوسز کو غیر قانونی 2.4 بلین جاری کرنے کا الزام
شائع 10 جولائ 2024 11:52pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ ایک بار پھر اینٹی کرپشن کےریڈار پرآ گئے، اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہیٰ کو 15جولائی کو صبح گیارہ بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

نوٹس کے مطابق پرویز الہیٰ تفتیش کے لیے اینٹی کرپشن لاہور آفس میں پیش ہوں۔ سابق وزیر اعلیٰ کو میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کی مد میں رقم جاری کرنے کی انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔ ان پر سرکاری خزانے سے میڈیا ہاوسز کو غیر قانونی 2.4 بلین جاری کرنے کا الزام ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا، ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پرویز الہی اینٹی کرپشن کے مخلتف مقدمات میں ضمانت ملنے پر 21 مئی کو جیل سے رہا ہوئے تھے۔ پرویز لہیٰ نےاینٹی کرپشن کا نوٹس وصول کرلیا ہے اور لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت: ’پرویز خٹک کے بیان کے دوران عمران خان مسکراتے رہے‘

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CHAUDHARY PERVEZ ILAHI