Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی میں سرجری: نئی سلیکشن کمیٹی میں کون کون شامل ہے؟

5 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچز اور کپتانوں پر مشتمل ہوگی
شائع 10 جولائ 2024 10:04pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 5 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

نئی سلیکشن کمیٹیوں میں وائٹ بال کی ٹیم کی سلیکشن میں مذکورہ فارمیٹ کے کپتان جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ٹیسٹ کپتان شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 5 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں محمد یوسف، اسد شفیق، جیسن گلیپسی اور گیری کرسٹن شامل ہوں گے، جبکہ کپتان بھی کمیٹی کا رکن ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریز ہے۔

واضح رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین شکست اور ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے ٹیم کے اخراج کے بعد ٹیم میں سرجری کا آغاز کیا ہے۔

بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سرجری کے عمل کے پہلے مرحلے میں سابق سلیکشن کمیٹی کے اراکین وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کمیٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pakistan selection committee