Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانڈیا اور نتاشا کے رشتے میں اختلاف کا ذمہ دار کون؟ دوست کا انکشاف

دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات خراب ہیں
شائع 10 جولائ 2024 09:58pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی علیحدگی کی خبروں نے پھر سے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔

وہیں علیحدگی کی افواہوں کے حوالے سے ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ کے ایک قریبی دوست کا چونکا دینے والا بیان سامنے آیا ہے۔

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاردک اور نتاشا کے دوست کا کہنا ہے کہ دونوں کے تعلقات میں خرابی کی وجہ ہاردک بنے تاہم نتاشا بھی اب تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتیں۔

دوست کا کہنا تھا کہ کسی کو نہیں معلوم کہ آنے والے دنوں میں کیا ہوگا لیکن اس وقت ہاردک اور نتاشا اپنے تعلقات کو بہتر نہیں کرنا چاہتے اور شاید یہ تعلق اب ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔

خیال رہے ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

hardik pandya

Natasa Stankovic