Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل پر سوشل میڈیا پر رائے زنی غیرمناسب، غیر اخلاقی ہے، اسلامی نظر یاتی کونسل

مسائل پر بے جا گفتگو اور تضحیک کسی صورت میں مناسب نہیں ہے، ڈاکٹر محمد راغب نعیمی
شائع 10 جولائ 2024 09:40pm
ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی، چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل۔ فوٹو۔۔فائل
ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی، چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل۔ فوٹو۔۔فائل

اسلامی نظر یاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نکاح، طلاق اورعدت کے مسائل پر بے جا گفتگو اور تضحیک کسی صورت میں مناسب نہیں ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی رائے زنی نہایت غیرمناسب اور غیر اخلاقی ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر محمد راغب نعیمی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت نے نکاح طلاق اور عدت کے مسائل اور احکامات کو نہایت موثر انداز میں بیان کیا ہے۔ شریعت نے ان کی حدود و قیود کو واضح کر دیا ہے۔

عدت کیس : خاور مانیکا کی طبی و شرعی رائے لینے کیلئے درخواستیں دائر، فریقین کو نوٹسز جاری

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس وقت جس طرح ان مسائل پر رائے زنی کی جارہی ہے نہایت غیرمناسب اور غیر اخلاقی ہے۔ اگر کسی مرد و عورت کو نکاح طلاق اور عدت کے حوالہ سے مسئلہ ہو تو اسے علما ء اور طبی ماہرین کی آراء کی روشنی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عمران خان اوربشری بی بی کوعدت کیس میں سزا سنانے والے جج کو ترقی مل گئی

چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل کا کہنا ہے کہ یہ شرعی مسائل ہیں اور ان کے بارے بے جا ، بے سروپا اور فضول بحث و مباحثہ نہ کیا جائے۔ سوشل میڈیا کے استعمال میں تعصب ، تضحیک ، تنقید ، نفرت انگیزی اور تشدد پسندانہ طرز سے احتیاط کی جائے جو کہ ملک کی سلامتی کے لئے یقینا ً نقصان دہ ہے۔

Divorce

Marriage

Iddat Nikah Case

Islamic Ideological Council (IIC)