Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناروے کا یوکرین کو روس کے خلاف ایف 16 جنگی طیارے دینے کا اعلان

کیف میں روسی فضائی حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنا انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم ناروے
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 10:58pm
تصویر بذریعہ: سی سی او
تصویر بذریعہ: سی سی او

ناروے روسی حملوں سے دفاع کے لیے یوکرین کو چھ F-16 لڑاکا طیارے عطیہ کرے گا، وزیر اعظم جوناس گہر سٹور کے مطابق یہ طیارے کیف کے لیے اہم ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے طویل عرصے سے اس جدید ترین لڑاکا طیاروں کی درخواست کی ہوئی ہے تاکہ وہ انہیں روسی حملوں کے خلاف استعمال کر سکیں۔

بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو مزید 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے گی

ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹور نے کہا کہ ہم 2024 کے دوران یوکرین کو ایف 16 طیارے کی فراہمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیف میں روسی فضائی حملوں کے خلاف اپنا دفاع انتہائی اہم ہے۔

گزشتہ برس گہر سٹور نے کیف کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ناروے یوکرین کو F-16 لڑاکا طیارے عطیہ کرے گا مگر انہوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا اور نہ یہ بتایا تھا کہ وہ یوکرین کو کتنے طیارے فراہم کریں گے۔

خیال رہے نیدرلینڈز اور ڈنمارک کے بعد ناروے تیسرا یورپی ملک ہے جو یوکرین کو ایف 16 طیارے عطیہ کرے گا۔

Norway

Ukraine

F 16 Jets

donates