Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پاورلفٹنگ چیمپیئن شپ، 2 پاکستانی بہنوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے

ویرونکا سہیل نے 57کلو اورسیبل سہیل نے52کلوسیکوٹ اوربینچ پریس میں میڈلز اپنےنام کیے
شائع 10 جولائ 2024 09:09pm

ایشیا پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نےتاریخ رقم کردی۔ پاکستان کی دو پاورلفٹرز بہنوں ویرونکا سہیل اورسیبل سہیل نےگولڈ میڈلزجیت لیے۔

جنوبی افریقہ میں جاری چیمپئین شپ کی 52 کلوگرام اوپن کیٹگری کی ڈیڈ لیفٹ میں سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ اوورآل میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ سیبل سہیل نے پاکستان کے لیے 4 گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔

سیبل سہیل نے اسکواٹ بنچ پریس ڈیڈ لفٹ اور اوور آل میں 4 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔

سیبل کی بہن ویرونیکا سہیل نے 57 کلوگرام کیٹگری کے ڈیڈ لیفٹ میں گولڈ میڈل جیتا، جبکہ اسکواٹ، بینچ پریس اور ڈیڈ لیفٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

ویرونیکا سہیل نے اوورآل میں بھی گولڈ میڈل جیت کر کل 4 گولڈ میڈل اپنے نام کیے جبکہ انھیں کی تیسری بہن ٹوئنکل سہیل کل ایکشن میں ہوں گی۔

Asian Champion