Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سفاک باپ کی 3 سالہ بیٹی کو آنسوؤں سے پیالہ بھرنے کی سزا

والد کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین سخت برہم
شائع 10 جولائ 2024 08:53pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

زیادہ ٹی وی دیکھنے پر باپ نے سزا کے طور پر بیٹی کو اپنے آنسوؤں سے پیالہ بھرنے کا حکم دیا تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ علاقے میں یولن سے تعلق رکھنے والا شخص جب رات کا کھانا کھا رہا تھا تو اس نے اپنی بیٹی جیا جیا کو کھانے کی میز پر بلایا۔ تاہم، جب بیٹی نے والد کی بات پر دھیان نہیں دیا تو باپ نے غصے میں آکر ٹی وی بند کیا اور بیٹی کو سزا دی۔

باپ نے ایک بڑا خالی پیالہ بیٹی کو دیا اور کہا جب یہ پیالہ آپ کے انسوؤں سے بھر جائے گا تب آپ کو ٹی وی دیکھنے کی اجازت ملے گی۔

10 سیکنڈ گزرنے کے بعد جیا جیا نامی بچی نے والد سے کہا وہ ہاتھ میں پیالہ تھامے تھک چکی ہے اور اس کے لیے سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔

بعد ازاں والد کو اپنی بیٹی کو یوں اس طرح روتا دیکھ کر رحم آگیا اور انہوں نے مسکراتے ہوئے پیالہ واپس لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیٹی کی والدہ سزا کی ویڈیو شوٹ کر رہی تھی جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین ننھی بیٹی کے والد کو ایک ’سفاک شخص‘ قرار دے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو گزشتہ ماہ کی ہے لیکن اب تک سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

father

daughter

punishment

tears

bowl