Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ آبائی علاقے میں سپرد خاک

مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 10:27pm

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کو آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کو راولپنڈی میں ان کے آبائی علاقہ میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پشاور : آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر سمیت 3 ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان اور سی ٹی ڈی کے 2 افسران شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔