Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وکی کوشل کا نیا وائرل گانا ’توبہ توبہ‘ 90 کی دہائی میں بنایا جاتا تو کیسا ہوتا؟ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

وکی کوشل بھی داد دئے بنا نہ رہ سکے
شائع 10 جولائ 2024 07:16pm

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کا ان کی آنے والی فلم ”بیڈ نیوز“ کا نیا گانا ”توبہ توبہ“ پچھلے ہفتے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی چارٹ بسٹر ہے۔ لیکن کبھی سوچا ہے کہ ”توبہ توبہ“ اگر 90 کی دہائی میں تیار کیا جاتا تو کیسا ہوتا؟

بھارت کے مشہور ریڈیو جوکی کِسنا اور موسیقار انشومن شرما نے اس تصور کو حقیقت میں ڈھالنے کی کوشش کی تو نتیجہ بالکل ”نیکسٹ لیول“ تھا۔

صرف یہہی نہیں، بلکہ وکی کوشل نے جب اس گانے کا نائنٹیز ورژن سُنا تو وہ داد دئے بنا نہ رہ سکے۔

اروشی روٹیلا شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

کسنا اور انشومن نے 1998 کے بلاک بسٹر گانے ”چھیاں چھیاں“ سے متاثر ہو کر معروف گلوکار سُکھویندر سنگھ کی آواز اور اے آر رحمان کے کمپوز کردہ میوزک کے ساتھ ”توبہ توبہ“ دوبارہ تخلیق کیا۔

آر جے کسنا نے سکھوندر سنگھ کی آواز میں ”توبہ توبہ“ گانے کے لیے اپنی آواز کو موڈیول کیا جبکہ انشومن نے اے آر رحمان سے متاثر موسیقی کو دوبارہ بنایا۔

اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کی فلم ”دل سے“ کے مشہور ٹریک ”چھیاں چھیاں“ کی ویڈیو کے حصے بھی دکھائے گئے ہیں۔

اس نئے ”توبہ توبہ“ کے وائرل ہونے پر وکی کوشل نے اسے ”بینگر“ قرار دیا۔

جبکہ کئی دیگر مشہور شخصیات نے بھی اس کا لطف اٹھایا۔

وکی کوشل کا یہ گانا ”توبہ توبہ“ انسٹاگرام پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس میں انفلوئنسرز اور کانٹینٹ کرئیٹرز اس کا مشکل ترین ہُک اسٹیپ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جسے وکی نے آسانی کے ساتھ پیش کیا تھا۔

مشی خان اور صبا فیصل کے درمیان امبانی کی شادی پر آن لائن جھڑپ

پنجابی گلوکار کرن اوجلا کی آوازمیں گایا گیا ”توبہ توبہ“ یقیناً 2024 کے اب تک کے سب سے زیادہ ٹرینڈنگ گانوں میں سے ایک ہے۔

آنند تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”بیڈ نیوز“ میں وکی ساتھ اداکارہ ترپتی ڈمری اور ایمی ورک بھی ہیں۔ یہ فلم 19 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

Vicky Kaushal

Tauba Tauba

90s Version