Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جنگل میں لال چمکتی آنکھوں والی مخلوق دیکھ کر نوجوان خوفزدہ رہ گئے

مخلوق کو دیکھے کر انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی
شائع 10 جولائ 2024 06:44pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

امریکی جنگلات میں نوجوانوں کے گروپ نے (Big Foot) بگ فٹ نامی مخلوق کو دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوانوں پر بگ فٹ مخلوق دیکھنے کے بعد خوف طاری ہوا جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

نوجوانوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رات کے وقت جنگل میں لال چمکتی آنکھوں والی خوفناک مخلوق کو دیکھا جو بگ فٹ سے ملتی جلتی تھی۔ واقعہ 28 جون کی رات تقریباً 9 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جنوبی لوزیانا کے ہائی اسکول کے فارغ التحصیل نوجوان کیساچی نیشنل فاریسٹ میں کیمپ لگا رہے تھے جب دوران انہوں نے بِگ فُٹ کا مشاہدہ کیا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ لڑکوں نے جنوبی نیچیٹوچس پیرش میں بیک بون ٹریل سے ڈیڑھ میل دور کیمپ لگانے کے دوران مخلوق کو دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق 17 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں پر مشتمل گروپ کے ایک رکن نے 911 پر کال کی جب انہوں نے مبینہ طور پر ایک عجیب آواز سنی اور دیکھا کہ ایک مخلوق جھاڑیوں میں کھڑی ہے جس کی آنکھیں چمک رہی تھیں۔

Big Foot

Creature

Terryfying

Youngsters Group