Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شویتا تیواری نے مشہور ڈرامے ’کسوٹی زندگی کی‘ سے کتنا کمایا؟

یہ ڈرامہ نا صرف بھارت میں مقبول تھا بلکہ اس ڈرامے نے پاکستانی عوام میں بھی اپنا سحر طاری کر رکھا تھا۔
شائع 10 جولائ 2024 06:18pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ میں پریرنا کا کردار نبھانے والی اداکارہ شویتا تیواری نے اس ڈرامے میں ملنے والے اپنے پہلے معاوضے سے متعلق انکشاف کر دیا۔

سال 2001 میں بھارتی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے یہ ڈرامہ نا صرف بھارت میں مقبول تھا بلکہ اس ڈرامے نے پاکستانی عوام میں بھی اپنا سحر طاری کر رکھا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈرامے کی ہیروئن اداکارہ شویتا تیواری نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ حالیہ ڈرامے غیر حقیقی طرز کے ہوتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کسوٹی زندگی کی ڈرامہ شروع ہوا تھا تب آغاز میں انہیں ایک دن کے پانچ ہزار بھارتی روپے تنخواہ دی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ ہر سال انکریمنٹ بھی لگتا تھا۔

شویتا تیواری کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے شو چھوڑا تب تک ان کی یومیہ تنخواہ 2.25 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے اداکارہ شویتا تیواری بگ باس سیزن 4 کی فاتح کنٹیسٹن رہ چکی ہیں اس کے ساتھ ہی وہ مختلف ڈانس شوز سمیت رئیلیٹی شوز کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ اب ان کی بیٹی پلک تیواری نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

COMPENSATION

kasauti

indian drama serial

shweta tiwari