دنیا سے انتہائی قریب گندے انڈوں کی بو والا سیارہ دریافت
سائنسدان نظام شمسی میں آئے روز مختلف سیارے اور بلیک ہولز کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں، لیکن اس بار انہوں نے ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس سے بوسیدہ انڈے کی بو آتی ہے۔
ایک حالیہ دریافت میں ماہرین فلکیات کو زمین کے بالکل قریب ایک ’گرم مشتری‘ سیارہ ملا جو خراب انڈوں کی طرح بدبودار’ سیارہ ہے۔ ماہرین فلکیات نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کی مدد سے کرہ ارض پر اس گرم ترین سیارے کو دریافت کیا ہے۔
سورج میں زمین سے 15 گُنا بڑا طوفان، کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
سائسنی ماہرین کے مطابق اس دریافت سے نہ صرف اس انتہائی گرم سیارے کے بارے مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ہمیں خلائی مخلوق کو تلاش کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ انتہائی نایاب سیارہ ہے جس کا درجہ حرارت 927 سیلسیئس کے قریب ہے۔ درجہ حرارت بہت زیادہ ہونے کے باعث وہاں شیشے کی بارش ہوتی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ یہاں ہوا 8046 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ سائنس دانوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان حالات میں یہاں زندگی کا وجود نہیں ہو سکتا۔
سیارے سے خراب انڈے کی بو کیوں آتی ہے؟
ایچ ڈی 189733B نامی یہ سیارہ زمین سے صرف 64 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔ یعنی روشنی کی رفتار سے وہاں تک پہنچنے میں 64 سال لگیں گے۔ سائنس دانوں کے تجزیے کے مطابق بوسیدہ سیارہ زمین کے بالکل قریب سیارہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ ہائیڈروجن اور ہائیڈروجن سلفائیڈ سے لیس ہے۔ اور یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ اس سیارے سے سڑے ہوئے انڈوں کی بو آتی ہے۔
تازہ ترین تحقیق کے مطابق، سائنسدانوں نے جیمز ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے اس سیارے کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ، آکسیجن، پانی اور کئی بھاری دھاتیں دریافت کیں۔
لیکن اس کے علاوہ فضا میں زہریلی اور آتش گیر ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کی موجودگی نے بھی ماہرین فلکیات کو حیران کیا ہے۔ یہ ایک زہریلی اور آتش گیر بے رنگ گیس ہے جو زمین پر نامیاتی مادے کے زوال کے وقت خارج ہوتی ہے۔
Comments are closed on this story.