Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اوربشری بی بی کوعدت کیس میں سزا سنانے والے جج کو ترقی مل گئی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 10:24pm

عمران خان اوربشری بی بی کوعدت کیس میں سزا سنانے والے جج کو ترقی مل گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ سینئیر سول ججز کو ترقی دے دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانچوں ججزکوسینئیرسول جج سے ترقی دیکر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیا گیا ،جن میں ایک نام جج قدرت اللہ کا بھی ہے جنھوں نے عمران خان اوربشری بی بی کوعدت کیس میں سزا سنایا تھا۔

ترقی پانے والوں میں سینئیرسول جج عامرعزیز،نصرمن اللہ ،محمد شبیر،قدرت اللہ اور مجاہد رحیم شامل ہیں ۔

نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل پر سوشل میڈیا پر رائے زنی غیرمناسب، غیر اخلاقی ہے، اسلامی نظر یاتی کونسل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

imran khan

judges appointed