Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سمپسنز‘ کارٹون نے ’بدوبدی‘ کی بھی پیشگوئی کی تھی؟

اداکار عمران عباس پوسٹ کے ذریعے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے
شائع 10 جولائ 2024 05:10pm
تصویر: بذریعہ گوگل
تصویر: بذریعہ گوگل

’دی سمپسنز‘ مستقبل کی پیشگوئی کے حوالے سے ایک دلچسپ کارٹون ہے۔ جس میں کئی بار ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جن کو حقیقت میں دیکھا جا چکا ہے۔

ویسے ہی اب دی سمپسنز میں بدو بدی اسٹار چاہت فتح علی خان کو بھی دکھایا گیا جس سے متعلق دعویٰ پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران عباس نے کر دیا۔

’دی سمپسنز‘ کے حوالے سے اداکار نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اینیمیٹڈ سیریز کی پرانی قسط میں چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھنے والے ایک کارٹون کیریکٹر کے سین کا ویڈیو کا اسکرین شاٹ شئیر کیا۔

حال ہی میں اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ’دی سمپسنز‘ کی پرانی قسط کا ایک منظر اور ’بدو بدی‘ کی ویڈیو کا اسکرین شارٹ شیئر کیا، جس میں کافی مماثلت دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ سمپسنز نے دوبارہ کر دکھایا، جیسا ماضی میں کرتے آئے ہیں، سمپسنز نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہم پر چاہت فتح علی خان کا عذاب آئے گا۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں سمپسنز کارٹون کیریکٹر کا ہیئر اسٹائل بھی بالکل چاہت فتح علی خان سے ملتا جلتا ہے جبکہ ان کے لباس میں بھی مماثلت دکھائی دے رہی ہے۔

عمران عباس نے یہ پوسٹ سنجیدہ ہوکر کی یا پھر مزاحیہ طرز پر یہ بات تو وہ ہی جانتے ہیں مگر وہ خود بھی دی سمپسنز کے کردار کو دیکھ کافی حیران ہیں۔

imran abbas

Viral post

Chahat Fateh Ali Khan

The Simpsons