تاوان نہ ملنے پر 16 افراد کو اجتماعی قبر میں دفنانے والا ٹی ٹی پی کمانڈر کراچی سے گرفتار
تاوان نہ ملنے پر 16 افراد کو اجتماعی قبر میں دفنانے والے ٹی ٹی پی کمانڈر کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس میں آپریشن کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کئی انکشافات کئے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق دہشتگرد شعیب دتہ آدم خیل کا کمانڈر ہے، اس نے کراچی آکر گروپ کو منظم کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دہشتگرد شعیب نے کراچی میں محرم الحرام میں سات یا آٹھ محرم کو اورنگی جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، جس میں گرینیڈ اور بم حملہ کئے جانے۔
ان کا مزید بتانا تھا کہ ٹی ٹی پی کے گرفتار دہشت گرد شعیب سے خودکش جیکٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں اگر بم دھماکہ ہو جاتا تو بڑا خوف و ہراس پھیل جاتا، سیکیورٹی خدشات تو موجود ہیں لیکن مخصوص مقام کے سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں بس جنرل تھریٹس ہیں۔ آج کی کارروائی بڑی کارروائی تھی اگر یہ کارروائی نہ ہوتی تو امن و امن کی صورتحال خراب ہوسکتی تھی۔
انچارج انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی خرم وارث نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم شعیب نے کراچی میں محرم کے دوران دہشت گردی کرنی تھی، اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت نے اس پر دو ملین کا انعام بھی رکھا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم شعیب کا بیٹا ذکا اللہ مقابلے میں چار ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا، تاوان نہ ملنے پر ملزم شعیب نے 16 افراد کو اجتماعی قبر میں قتل کرکے دفن کردیا تھا۔
ڈی ایس پی علی رضا قتل کیس کے حوالے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی علی رضا کے پاس سیکیورٹی تھی، یہ اور بات ہے کہ وہ ساتھ سیکیورٹی نہیں رکھتے تھے، کیس میں پیشرفت ضرور ہے لیکن اس وقت کوئی معلومات فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لانڈھی میں غیر ملکیوں پر حملے میں بھی پیشرفت ہے، حملہ آور مارے گئے تھے، ان کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed on this story.