Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی : سانحہ درینگڑھ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قرارداد سربراہ بلوچستان شہداء فورم اور ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پیش کی
شائع 10 جولائ 2024 04:41pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سانحہ درینگڑھ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد سربراہ بلوچستان شہداء فورم اور ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ سانحہ درینگڑھ میں میں شیرِبلوچستان نوابزادہ سراج رئیسانی 300 ساتھیوں سمیت شہید ہوئے۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، کیپٹن سمیت 4 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

قومی اسمبلی میں منظور قرار داد میں کہا گیا کہ نوابزادہ سراج رئیسانی نے بلوچستان میں بدترین دہشتگردی کےدور میں پاکستانی پرچم بلند کیا، ایوان نوابزادہ سراج رئیسانی اور ان کے ساتھیوں کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 13 جولائی 2018 کے دن مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں انتخابی جلسے میں خود کش دھماکے میں نواب زادہ سراج خان رئیسانی سمیت سیکڑوں لوگ دہشت گردی کا شکار ہوئے۔

بلوچستان

National Assembly

Pakistan Law and order situation