معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد، شوہر گرفتار
پاکستانی ٹی وی شوز کی معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گھریلو یا ورکنگ ویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عائشہ جہانزیب نے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا کہ شوہر نے اس سال تین سے چار بار تشدد کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ ٹی وی میزبان پر تشدد کرنے والے ان کے دوسرے شوہر حارث ہیں، عائشہ جہانزیب کے پہلے شوہر جہانزیب انتقال کرچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شوہر نے خفیہ نکاح کر رکھا ہے جس پر وہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔
عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میں نے میاں بیوی کے رشتے کو بچنے کے لیے بڑی کوشش کی، شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئیں ہیں اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔
عائشہ جہانزیب کی درخواست پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا۔
اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے گرفتار شوہر کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عائشہ جہانزیب نے ایک شو کے دوران بتایا تھا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد والدہ نے ان پر دوسری شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کیا تھا اور وہ کافی عرصے تک انکار کرتی رہیں لیکن پھر انہوں نے ہار مان لی۔
ٹی وی میزبان نے بتایا کہ ان کا آج تک ایک ہی مرد دوست حارث تھا، جس سے بعد میں انہوں نے دوسری شادی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا تشدد کے واقعہ کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینکرعائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کر لی۔
مریم نواز نےعائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، گھریلو یا ورکنگ ویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.