Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیپارٹمنس ختم ہوں گے لیکن بجٹ تو وہی رہے گا، عمر ایوب

یہ دہشت گرد بجٹ ہے، یہ پاکستانی عوام پر ڈرون حملہ ہوا ہے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 10 جولائ 2024 03:13pm

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنس ختم ہوں گے لیکن بجٹ تو وہی رہے گا، آئی ایم ایف کا دباؤ ہے، یہ دہشت گرد بجٹ ہے، یہ پاکستانی عوام پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

خزانہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ یہ ترمیمی بل اتنی عجلت میں کیوں لایا گیا، 7 ترامیم لارہے ہیں ہمیں میٹنگ سے پہلے مسودہ بھی نہیں دیا گیا، آج فائنانس کمیٹی اجلاس میں تین وفاقی وزراء آگئے، یہ وزراء اپنی کسی ایک قائمہ کمیٹی میں آجائیں تو بڑی بات ہوتی ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ میں نے پوچھا کن پٹی پر پستول 30 بور کا تھا یا 9 ایم ایم کا، یہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے اور کیا ہے، یہ دہشت گرد بجٹ ہے، یہ پاکستانی عوام پر ڈرون ہوا، یہ بجٹ پاکستانی عوام پر دہشت گردی کا حملہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ربر اسٹیمپ لگوائیں گے، مرضی کے فیصلے کرائیں گے، وزارتیں ختم کرنے سے کیا ہوگا کیا کوئی نفری میں تبدیلی آئے گی، ڈیپارٹمنس ختم ہوں گے لیکن بجٹ تو وہی رہے گا۔

Omar ayub

اسلام آباد

Omar Ayub Khan

umar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Budget 2024 25