Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: وائٹ کورولا میں سوار پولیس وردی میں ملبوس ڈکیت گرفتار

پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو 4 ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس نے کار کو گھیر کر جعلی پولیس کارڈز، کیپ، بیلٹ برآمد کرلیے
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 02:38pm

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈکیت گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سفید کورولا میں سوار تھے۔ پولیس نے کار کو گھیر کر روکا اور ملزموں کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ڈکیت گروہ مقابلے کے بعد قابو میں آیا۔ پولیس نے روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اور کار کو گھیر کر نجم پرویز، حمزہ شکیل، محمد سُفیان عرف یوسف اور ثاقب حسین کو حراست میں لیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، پولیس کے جعلی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، تین گھڑیاں،پولیس کیپ، بیلٹ اور نقدی برآمد ہوئی ۔ دو ملزم پولیس کی وردی میں تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :

جیکب آباد : پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے گاڑی چھین لی

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ فہیم شوٹر گرفتار

لاہور میں قاتل ڈکیت گینگ ہلاک، شہریوں کے پولیس کے حق میں نعرے

encounter

Police uniform

FOUR DACOITS ARRESTED

WHITE COROLLA