Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

کفایت شعاری پلان : وزیراعظم کا کئی وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

پانچ وزارتوں سے ایک ہفتے میں جواب طلب، وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی ڈیٹا مرتب کر رہی ہے۔
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 10:26pm

وزیراعظم نے نامساعد معاشی حالات کے باعث کفایت شعاری پلان پر عمل تیز کردیا۔ شہباز شریف نے وزارتیں کم کرنے کا پلان طلب کرلیا۔

محمد شہباز شریف نے کئی وزارتیں اور محکمے ختم کرنے فیصلہ کیا ہے۔ انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کردیا۔ پانچ وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے۔ امور، کشمیر، امورِ کشمیر، سیفران، صنعت و پیداوار اور ہیلتھ سروسز کی وزارتیں بھی شامل ہیں۔

سستی سے کام کو برداشت نہیں کروں گا، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کو تنبیہ

ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت گرانا اور بنانا جانتے ہیں، آصف زرداری

وزیر اعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کا جواب مانگ لیا۔ پانچ وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے کام شروع کردیا۔ جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئی ہیں وزیر اعظم نے ان کا کردار بھی جاننا چاہا ہے۔

وزیر خزانہ اورنگ زیب کی صدارت میں قائم کمیٹی ڈیٹا مرتب کرنے میں مصروف ہے۔ اس کمیٹی بھی قومی اسمبلی کے رکن بلال اظہر کیانی بھی شامل ہیں۔

PM SHAHBAZ SHARIF

KIFAYAT SHAARI

SPEEDY IMPLEMENTATION