پشاور میں بغیر بجلی سے چلنے والا 100 سال پرانا گرامو فون
کئی سیاح آتے ہیں اور ان پرانی اشیا کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں، پرنس ماہر اللہ
پشاور کے شہری پرنس ماہر اللہ نے سو سال پرانی گرامو فون سمیت موسیقی کی دیگر نایاب آلات محفوظ کر رکھے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس 100 سال پرانا گرامو فون ہے جو بجلی کے بغیر چلتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی سیاح آتے ہیں اور ان پرانی اشیا کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور وہ اپنے بچوں کو بتاتے ہیں کہ ماضی میں موسیکی کے آلات کیسے ہوتے تھے۔
پرنس ماہر اللہ نے بتایا کہ والد کا شوق ان میں منتقل ہوا، حکومت نے ان کو ایک کمرہ دیا ہے جو ناکافی ہے اس حوالے سے حکومت بہترانداز میں سوچنا چاہیے۔
peshawar
موسیقی
مقبول ترین
Comments are closed on this story.