Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفرآباد میں جیپ کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق

جیپ وادی نیلم سے مظفرآباد جارہی تھی، گاڑی میں 15 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 01:59pm
Ten killed as jeep falls into ravine in Pakistani Kashmir | Breaking News | Aaj News

آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں جیپ کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں وادی نیلم کے علاقے لوات سے مظفرآباد آنے والے مسافر جیپ لیسوا بائی پاس روڈ پر دیولیاں کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا نیلم کے کنارے جاگری، حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی مسافروں کو ریسکیو کر کے مظفرآباد کمپائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں ڈارئیور سمیت 17 افراد سوار تھے جن میں سے 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ زخمی افراد کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

جائے حادثہ پر گھاس کاٹتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی بھی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

جائے حادثہ پر مقامی افراد اور رضا کار نوجوانوں نے امدادی کاروئیوں میں حصہ لیا۔

azad kashmir

Muzaffarabad

Road Accident

death casualties

Jeep Accident

jeep fall into deep