Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچن میں موجود مصالحہ جات کے ڈبوں کو صاف کرنے کے آسان طریقے

انہیں بغیر خالی کیے بھی صاف کیا جاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 11:56am

باورچی کھانے کو صاف کرنا سب سے زیادہ مشکل ہے، کیونکہ تیل کا دھواں اکثر گندگی اور چپچپاہٹ پیدا کردیتا ہے، ، جسے نکالنےمیں زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ اور وہ ٹھیک طرح صاف بھی نہیں ہو پاتے۔ خاص طور پر تیل اور چولہے کے سامنے رکھے گئے مسالوں کے ڈبوں پر یہ چکنائی زیادہ لگ جاتی ہے۔ ایسے میں انہیں روزانہ خالی کر کے صاف کرنا دقت طلب اور مشکل ہو سکتا ہے۔

کچن کی صفائی گھر کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ ضروری ہے۔ اگر باورچی کھانے میں موجود مسالا جات کے ڈبے باہر سے گندے ہوں توانہیں خالی کیے بغیر ان طریقوں سے صاف کیا جا سکتا ہے۔

لیموں کا رس

مسالوں کے ڈبے ایئر ٹائٹ ہیں تو انہیں صاف کرنا انتہائی آسان ہے۔ ڈبوں کے دھکن کو اچھی طرح بند کردیں اور انکے اوپر لیموں کا رس رگڑیں۔ لیموں کا رس ایک ہی وقت میں تمام گندگی صاف کر دے گا۔ اب تمام ڈبوں کو صاف اور خشک کپڑے سے پونچھ لیں۔

بیکنگ سوڈا پیسٹ لگائیں

اگر لیموں سے گندگی نہ نکل سکے توبیکنگ سوڈا میں تھورا سا پانی ملا کر ایک پتلا پیسٹ بنا لیں۔ اب اس پیسٹ کو کنٹینرز پر لگا کر گیلے کپڑے سے پونچھ لیں۔ایسا کرنے سے ایک ہی وقت میں تمام ڈبے چمک اٹھیں گے۔ اس کے علاوہ ڈبوں کے اندر پانی بھی نہیں جائے گا،اور اندر موجود سامان خراب ہونے سے بچ جائے گا۔

ڈبوں کو کبھی بھی گندے اور گیلے ہاتھوں سے نہ چھوا جائے۔ اس طرح ان پر داغ نہیں لگیں گے ۔ اگر کنٹینرز کا روزانہ کسی صاف کپڑے سے پونچھ لیا جائے تو وہ گندے اور چپچپے نہیں ہوں گے۔

آلو صرف سبزی نہیں، بلکہ بہترین ٹوتھ پیسٹ بھی ہے

ڈبوں کو کچن کیبنیٹ میں رکھا جائے

جو مسالا جات روزانہ استعمال ہوتے ہوں، انہیں بھی ایک بند کیبنیٹ میں رکھیں، تاکہ کھانے کی بھاپ ان تک نہ پہنچ سکے۔

اس کے علاوہ اگر ڈبوں پر موجود چکنائی بہت گہری ہو تو انہیں لیموں کے رس اور ڈٹرجنٹ ملے محلول سے صاف کریں ۔ اس طرح ان سے بدبو بھی دور ہوجائے گی۔

دسترخوان

Women

lifestyle

kitchen hacks