گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا کتنا معاوضہ لیں گے؟
بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے گزشتہ روز راہول ڈریوڈ کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کو انڈین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بحیثیت کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوگیا تھا، انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم منگل کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا۔
جے شاہ نے کہا کہ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں، میں پر اعتماد ہوں گوتم گمبھیر انڈین کرکٹ کے لیے ایک آئیڈیل شخص ہیں، وہ کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا ٹیم انڈیا کے حوالے سے وژن بڑا واضح ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا ’ہیڈ کوچ‘ کون؟ اعلان کر دیا گیا
گمبھیر بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا کتنا معاوضہ وصول کریں گے؟
یہ بات تو سبھی کو معلوم ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو بھاری معاوضے دیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بی سی سی آئی سے سالانہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیں گے۔
بی سی سی آئی نے کوچ کی تلاش کے اشتہار میں یہ واضح کیا تھا کہ نئے کوچ کا معاوضہ ان کے تجربے کی بنیاد پر ہوگا۔
پاکستان مخالف گوتم گمبھیر کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
’مجھے آزاد کردیں‘ ، گوتم گمبھیر نے بی جے پی قیادت کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے
بھارتی میڈیا کے مطابق گمبھیر جو کہ حال ہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو اپنی مینٹور شپ میں آئی پی ایل کا چیمپئن بنواکر آئے ہیں، وہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے 10 سے 12 کروڑ روپے سے زیادہ بھی معاوضہ وصول کرسکتے ہیں تاہم اس حوالے سے بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی واضح رقم نہیں بتائی گئی۔
Comments are closed on this story.