Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں پہلی بار خواتین کی شرکت

باسعادت تقریب میں شریک ہونے والی خواتین کا تعلق مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی کے انتظامی امور کے شعبوں سے تھا۔
شائع 10 جولائ 2024 10:32am

خانہ کعبہ کے غلاف (کِسوۃ الکعبہ) کی تبدیلی کی تقریب میں پہلی بار خواتین نے شرکت کی ہے۔ 159 ماہر کاری گروں کی محنت سے تیار کیے گیا غلاف خانہ کعبہ پر چڑھایا گیا ہے۔

خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تقریب ہر سال یکم محرم الحرام کو منعقد کی جاتی ہے۔ گزشتہ اتوار کو یہ تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی بار خواتین بھی شریک ہوئیں۔

یہ سعادت پانے والی خواتین میں مسجد الحرام کے امور کی نگراں اتھارٹی میں کام کرنے والی اور مسجدِ نبوی کے نظم و نسق سے وابستہ خواتین شامل تھیں۔

خواتین نے اس تقریب میں شرکت ضرور کی تاہم غلافِ کعبہ کے عمل میں صرف مردوں نے حصہ لیا۔ یہ تقریب ٹی وی چینلز پر براہِ راست نشر کی گئی تھی۔ سعودی پریس ایجنسی نے اس تقریب کی تصویریں جاری کی ہیں۔

خانہ کعبہ کا غلام کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں تیار کیا جاتا ہے۔ غلافِ کعبہ کی تیاری میں ایک ہزار کلو خام ریشم، 120 کلو کے سونے کے تار 100 کلو کے چاندی کے تار استعمال کیے جاتے ہیں۔

کسوۃ الکعبہ کا بیلٹ 16 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ بیلٹ سے نیچے کا حصہ 7 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلافِ کعبہ کی تیاری کے لیے 200 کاری گر اور انتظامی افسران تعینات ہیں۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے وقت خانہ کعبہ کو آبِ زم زم اور عطیات سے غسل بھی دیا جاتا ہے۔ اس پُرسعادت تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔

KISWAT UL KAABA

PARTICIPATION OF LADIES

UNPRECEDENTED OCCASION

CEREMONY ON FIRST OF MUHARRAM