Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹریفک حادثے میں بس کے ٹکڑے ہوگئے، 18 ہلاک

اتر پردیش کے اناؤ میں لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی.
شائع 10 جولائ 2024 09:05am

بھارتی ریاست اتر پردیش کے اناؤ میں لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ڈبل ڈیکر بس کے دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق اناؤ کے ضلع مجسٹریٹ گورانگ راٹھی نے بتایا کہ بس بہار کے موتیہاری سے دہلی جا رہی تھی، ڈبل ڈیکر مسافر بس نے گڑھا گاؤں کے قریب دودھ کے ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ مسافروں کے ساتھ ہی بس اوپر والا حصہ اُڑ گیا۔

حکام کے مطابق پولیس اور دیگر ایمرجنسی اہلکار وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جائے حادثہ سے ملنے والی تصاویر میں زمین پر بکھری لاشیں، دھات کے ٹکڑے، ٹوٹے ہوئے شیشے اور تباہ شدہ املاک دکھا جاسکتا ہے۔

حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی ایم گورانگ راٹھی نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ دیاشنکر سنگھ نے اس مہلک حادثے کا نوٹس لے لیا اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ”ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں کو تمام زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔“

india

death

death casualties

bus accident