Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشی خان اور صبا فیصل کے درمیان امبانی کی شادی پر آن لائن جھڑپ

امبانی کی شادی پر پاکستانی اداکاراوں میں نئی بحث چھڑ گئی
شائع 10 جولائ 2024 09:12am

بھارتی بزنس ٹائیکون اور صنعت کار مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات بھارت میں زوروشور سے جاری ہیں ۔ اور اسکا چرچا پورے ہندوستان میں ہے۔

پاکستان میں بھی اس شادی کی تقریبات کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ ان کی فینسی اور غیر معمولی سنگیت ویڈیوز شہر میں زیر بحث ہے۔ پاکستانی اداکارہ مشی خان بھی پیچھے نہ رہی اور انہوں نے مکیش امبانی کی وائرل ہونے والی شادی کی ویڈیو بناڈالی اپنی رائے دیتے ہوئے اداکارہ کا خیال تھا کہ، یہ طویل پری ویڈنگ غیر ضروری ہے اور اب اسے ختم ہونا چاہیے۔ ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اسے مختلف انسٹاگرام چینلز نے شیئر کیا۔

امبانی کے بیٹے کی ہلدی میں بالی ووڈ ستاروں کا برا حال کردیا گیا

لیکن دوسری جانب پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کو امبانی کی شادی پر مشی خان کی رائے پسند نہیں آئی اور ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں انہیں ایسا کرنے دیں۔ وہ اپنی خوشیوں پر اپنا پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔

صبا فیصل کی جانب سے مشی خان کے حوالے سے کیے گئے تبصرے پر انہوں نے جواب دیا کہ، ہاں، میں لوگوں کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوتی ہوں، یہ میری ذاتی سوچ ہے جسے میں شیئر کر رہی ہوں، یہ کوئی معاوضہ پروموشن نہیں ہے۔ بڑا فرق ہے۔ آپ بھی اس کا لطف اٹھائیں.“

مشی خان نے یہ بھی کہا کہ میرا پوسٹ میری مرضی اور انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

لوگ ملے جلے رد عمل کے ساتھ آ رہے ہیں۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ مشی خان صحیح کہہ رہی ہیں، امبانی کی شادی یقینی طور پر دولت کا بڑا مظاہرہ ہے اور شادی اب ختم ہونی چاہیے۔ بہت سے لوگ صبا فیصل کو ان کی حالیہ تنخواہ والی پروموشنز کی وجہ سے بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities