Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان شکست کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 9 وکٹ سے شکست دی
شائع 10 جولائ 2024 08:54am

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑگیا،

نارتھمپٹن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے 13 ویں میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے تھے۔

شرجیل خان 72 اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شانداراننگز کھیلی، اس کے علاوہ صہیب مقصود نے 24، عبدالرزاق نے 25 رنز اسکور کیے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی

جواب میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان کا 211 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سیرل ایروی نے شاندار بیٹنگ کی اور 57 گیندوں پر 105 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ جیکس سینمن بھی 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے مسلسل 4 میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ناقابل شکست پاکستان چیمپئنز نے بھارت کو بھی ہرادیا

جنوبی افریقا سے شکست پاکستان کی ایونٹ میں پہلی ناکامی ہے جبکہ پاکستان ایونٹ میں اب تک آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کو شکست دے چکا ہے۔

birmingham

t20 cricket

world championship of legends

edgbaston

pakistan champions vs south africa champions