Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وکی کوشل اپنے مشکل ترین ڈانس اسٹیپ کی بے عزتی دیکھ کر حیران

اداکار کا ڈانس صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔
شائع 09 جولائ 2024 10:24pm
تصویر: ویڈیو اسکرین شاٹ / یووراج دعا انسٹاگرام اکاؤنٹ
تصویر: ویڈیو اسکرین شاٹ / یووراج دعا انسٹاگرام اکاؤنٹ

مشہور بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی نئی آنے والی فلم بیڈ نیوز کا گانا ’توبہ توبہ‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں خاص طور پر اداکار کا ڈانس صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

وہیں وکی کوشل کے اس گانے میں کیا جانے والا ڈانس اسٹیپ مشہور بھارتی تخلیق کار یووراج دعا کی جانب سے دہرایا گیا جس پر وکی کوشل بھی خاموش نہ رہ سکے۔

کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کی جانب سے گانے کے اسٹیپ بڑی مہارت کے ساتھ اپنائے گئے مگر یووراج نے ان کے رقص کے اسٹائل کو روز مرہ کے کاموں سے جوڑ کر مزاحیہ انداز میں اپنایا۔

گروسری کی دکان پر جاکر یوراج دکاندار سے اسی ڈانس اسٹیپ کو کرتے ہوئے چیزیں مانگتے ہیں۔ اسی طرح مختلف جگہوں پر وہ توبہ توبہ کے گانے کے رقص کو کاپی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بھارتی تخلیق کار کی ویڈیو اتنی وائرل ہوئی جو وکی کوشل تک جا پہنچی جس پر اداکار تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اداکار وکی کوشل نے لکھا کہ تخلیق کار کی ویڈیو پر ہنستے ہوئے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی نے کریک کرل لیا! اب ایسے ہی 19 جولائی کو تھیٹر میں بھی پہنچ جانا۔

Bollywood

Vicky Kaushal

viral dance

yuvraj dua

Tauba Tauba