Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دکی : بلوچستان میں 20 مسلح افراد نے 4 کسانوں کو اغوا کرلیا

ایف سی اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی
شائع 09 جولائ 2024 10:11pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بلوچستان کے ضلع دُکی میں جھالار کے علاقے سے مسلح افراد نے چار کسانوں کو اغوا کرلیا۔ ایف سی اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل تھل چوٹیالی کی یونین کونسل غربی تھل کے علاقے جھالار سے 18 سے 20 مسلح افراد نے کسانوں کو اغوا کیا اور جھالار پہاڑ کی طرف لے گئے ہیں۔

بلوچستان میں اغوا کیے گئے 2 مزدور 73 دن بعد گھر پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق جن کسانوں کو اغوا کیا گیا وہ قبائلی رہنماء سردار اکبر خان ناصر کی زمینداری میں کام کرتے تھے۔ مغوی کسان بزگروں میں نثار، بائیس ، امو اور مولا شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا میں چھٹی پر گھر جانے والے ایف سی کے تین اہلکار اغوا

واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد بار مسلح افراد، دکی کی مختلف کوئلے کی کانوں سے مزدروں کو اغواء کرکے لے جاچکے ہیں۔

بلوچستان

kidnapping

Balochistan Police

Pakistan Law and order situation