Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایدھی کی ہیلپ لائن 115 پچھلے 48 گھنٹے سے بند

اسپتال جانے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا
شائع 09 جولائ 2024 10:11pm

کراچی میں ایدھی کی ہیلپ لائن 115 بند ہوگئی، پہلپ لائن 115 پچھلے 48 گھنٹوں سے بند ہے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق شہر کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس سے عوام کا رابطہ منتقطع ہے جس کے سبب اسپتال جانے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل توجہ نہیں دے رہا، پی ٹی سی ایل انسانیت کی خدمت میں تعاون کرنے میں ناکام ہے 115 سے متعلق یہ شکایات پچھلے ایک سال سے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گرمی کی شدت اور محرم الحرام شروع ہوچکا ہے عوام مریضوں کو اسپتال لے جانے کیلئے خود ایدھی سینٹرز سے رابطہ کریں۔

faisal edhi

Edhi Foundation