Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ

پی او آر اور اے سی سی کارڈز طور خم بارڈر پرایف آئی اے اپنی تحویل میں لے گی
شائع 09 جولائ 2024 08:53pm

وزارت داخلہ کی جانب سے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (پی اوآر) کارڈ اور افغان سیٹیزن کارڈ (اے سی سی) طورخم بارڈرپر ایف آئی اے اپنی تحویل میں لےگی، جبکہ رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملےگا اور اس فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملےگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کےکارڈ پنچ کرکے ایف آئی اے اپنی تحویل میں رکھےگی، ایف آئی اے کی تحویل میں لیے گئے کارڈ نادرا مستقل بلاک کردے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کارڈ ایک بارپنچ ہوگیا یا ایف آئی اے کی تحویل میں آیا تو واپس نہیں کیا جائےگا۔ جبکہ نئے طریقے کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو مؤثربنانا ہے۔

afghanistan

pak afghan