Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کی گرفتاری کی کوششوں کیخلاف قرارداد منظور کرلی

عمر ایوب کو گرفتار کرنا اپوزیشن لیڈر آفس کی توہین ہوگی، قرار داد
شائع 09 جولائ 2024 08:26pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی نے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان کی اسلام آباد اور میانوالی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی کوششوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی، خواہش ظاہر کی پی ٹی آئی امید کرتی ہے سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے زیر سماعت مقدمے کا جلد فیصلہ سنائے گی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے عمرایوب کو گرفتار کرنا اپوزیشن لیڈر آفس کی توہین ہوگی، پی ٹی آئی موجودہ حکومت کی جانب سے ایسی کارروائیوں سے اپنے آئینی حق کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

عمر ایوب کا آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے اعلان

سکیورٹی کے نام پر فون ٹیپنگ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلہ کو بھی پارلیمانی پارٹی نے مسترد کیا جبکہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

Omar Ayub Khan

Pakistan Politics

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunita Williams