Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سفید کرولا گینگ مقابلہ میں خاتون کی ہلاکت، کیس میں پیش رفت سامنے آگئی

محکمہ داخلہ سندھ نے سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج ملیرکو باقاعدہ مکتوب ارسال کیا تھا۔
شائع 09 جولائ 2024 08:28pm

کراچی میں اسٹیل ٹاؤن میں سفیدکرولاگینگ مقابلےمیں خاتون کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیش رفت سامنے آگئی ۔

وزیرداخلہ نے جوڈیشل انکوائری کےحکم دیدیا جوڈیشل انکوائری کےذریعےحقائق کاپتہ لگایاجائے گا ، جبکہ ڈپٹی کمشنراور ایس پی ملیر کو جوڈیشل انکوائری میں ہر ممکن معاونت کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے جوڈیشل انکوائری پر مشتمل رپورٹ 30 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ محکمہ داخلہ سندھ نےسیشن اینڈڈسٹرکٹ جج ملیرکوباقاعدہ مکتوب ارسال کیا تھا۔

واضح رہے کہ سفیدکرولاگینگ اور پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہو گئیں تھیں ، جبکہ اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس موبائل نے پہلے ہماری کار پر پیچھے سے فائرنگ کی، پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے پھر کار پر سائیڈ سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کرنے کے بعد پولیس وہاں سے چلی گئی تھی ۔

karachi

Karachi Police