Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ہرن کا شکار کرکے آن لائن فروخت کرنے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ: محکمہ وائلڈ لائف کے صوبائی اسکواڈ اور لوکل ٹیم نے گاہک بن کر کارروائی کی
شائع 09 جولائ 2024 07:52pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

گوجرانوالہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے ہرن کا شکار کرکے آن لائن فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ عملے نے نوشہرہ روڈ پر کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ذبح شدہ نرپارہ ہرن برآمد کرلیے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹیم کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

نارووال: گرمی کی شدت اور مبینہ غفلت، پانی نہ ملنے پر نایاب نسل کا ہرن ہلاک

بہاولپور: نایاب نسل کے ہرن شکار کرنے والے 5 مسلح شکاری گرفتا

ڈیرہ بگٹی: ایک اور نایاب نسل کے تیندوے کو دیہاتیوں نے مار ڈالا

animal

Pet Dog

Deer hunting