Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

یونیورسٹی طالبعلوں کیلئے بنائی گئی چٹنی میں چوہے کی تیراکی، ویڈیو وائرل

چٹنی کا پتیلا ڈھکا ہوا نہ ہونے کے باعث چوہا پتیلے میں گرا
شائع 09 جولائ 2024 07:42pm
تصویر ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر ویڈیو اسکرین شاٹ

کھانے میں اگر ایک بال بھی آجائے تو اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں چٹنی میں ایک چوپے کو تیرتے ہوئے دیکھا گیا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع جواہر لعل نہرو ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی کی کینٹین سے ملنے والی ایک چٹنی میں چوہا پایا گیا جو باقاعدہ چٹنی میں سوئمنگ کر رہا تھا۔

آن لائن آرڈر کی گئی آئسکریم سے کٹی ہوئی انسانی انگلی برآمد

یونیورسٹی کے طالبعلوں نے چٹنی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چٹنی کے ایک بڑے پتیلے میں چوہا تیر رہا ہے، چٹنی کا پتیلا ڈھکا ہوا نہ ہونے کے باعث چوہا پتیلے میں گرا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یونیورسٹی میں ملنے والے کھانے پر تنقید کی گئی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ جون میں ممبئی شہر میں ایک شخص کی جانب سے آن لائن آرڈر پر منگوائی گئی آئس کریم میں ایک ”انسانی انگلی“ برآمد ہوئی تھی۔

india

University

RAT

Video Viral

chatni