وزیر آباد : بدترین تشدد سے زخمی گدھی کو علاج کیلئے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ، ملزم گرفتار
وزیر آباد کے علاقے بھٹی کے میں دو روز قبل گدھی پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ گدھی اور اس کے بچے کو علاج کیلئے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے شہر وزیرآباد میں گدھی پر بدترین تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں ظالم زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر گدھی کو مارا، اس کے کان کاٹے اور ٹانگوں پر درانتی سے حملہ کیا۔ یہ اطلاعات بھی تھیں کہ زمیندار اویس گجر کے تشدد سے گدھی کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
حیدرآباد میں تشدد کا شکار گدھا کراچی میں دم توڑ گیا
تاہم اب پولیس نے بھٹی کے میں گدھی پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ آج نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ متاثرہ گدھی اور اس کے بچے کو علاج کیلئے لاہور منتقل کیاجا رہا ہے۔
جانورکے کھیت میں جانے پراعضا کاٹنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا
یاد رہے کہ ملک میں اس سے قبل بھی جانوروں پر تشدد کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ چند ہفتوں قبل سانگھڑ میں مقامی وڈیرے نے ایک اونٹنی کے کھیت میں جانے پر کلہاڑی کے وار سے ٹانگ کاٹ دی تھی۔ پھر اس کے دو روز بعد ہی حیدرآباد میں بھی بے زبان گدھے پر بہیمانہ تشدد کے بعد اس کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔ جب کہ اس کے چند روز بعد راولپنڈی میں جانورکے کھیت میں جانے پراعضا کاٹنے کا ایک اورواقعہ منظر عام پرآیا تھا۔ جہاں روات کے علاقہ میں ظالم شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ ڈالے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :
سانگھڑ کے بعد حیدرآباد میں بھی بے زبان پر ظلم، گدھے کی ٹانگ کاٹنے والا ملزم گرفتار
اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے والے دو ملزمان کا اعتراف جرم
کتے کو ہلاک کرنے پر پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج
Comments are closed on this story.