مون سون بارشوں میں خطرناک اسکن انفیکشنز سے کیسے بچیں؟
مون سون موسم گرما کی گرمی سے تو راحت لاتا ہے لیکن جلد کے مختلف مسائل بھی متعارف کرواتا ہے تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کیسے آپ اپنی جلد کو فنگل انفیکشن، ایکنی اور برسات کے موسم کے دیگر عام مسائل سے بچا سکتے ہیں۔
فنگل انفیکش
خراب وینٹیلیشن اورطویل عرصے تک گیلے کپڑے پہننا فنگل انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے ۔ یہ اکثر سرخ، خارش زدہ دھبے کی خصوصیت رکھتے ہیں، جو عام طور پر کمر اور کولہوں کو متاثر کرتے ہین ، لیکن یہ جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل سکتے ہیں۔
ہاتھوں میں خارش ہوتو پیسہ آنے کا انتظار کرنے کے بجائے علاج کروائیں
فنگل انفیکشن سے بچنے کے لیے جلد کو خشک رکھنا بہت ضروری ہے ۔ علاج میں اینٹی فنگل کریم یا پاؤڈر کا استعمال کریں۔
جلد کی الرجی
بہت سے لوگوں کو زیادہ پسینہ آنے کی وجہ سے جلد کی حساسیت اور الرجی میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ الرجی خارش، سرخ دھبے یا چھالوں کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں ۔
جلد پرخارش کی عام اقسام کون سی ہیں اور ان سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
جلد کی الرجی سے نجات کے لئے خوشبو سے پاک (hypoallergenic moisturisers) کا استعمال جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔
ایتھلیٹ فُٹ
گیلے موزے پہننا، نم سطحوں پر ننگے پاؤں چلنا، اور پاؤں کی ناقص صفائی ایتھلیٹ کے پاؤں کا باعث بن سکتی ہے، ایسی حالت جو تلووں یا انگلیوں کے درمیان کھجلی یا کھجلی والے دانے کا باعث بنتی ہے۔
سر کی خارش سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکے آزمائیں
ایتھلیٹ فٹ سے بچنے کے لئے پیروں کو دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کرنا، جرابوں کو باقاعدگی سے تبدیل کرنا، اور ماہر امراض جلد کی ہدایت کے مطابق اینٹی فنگل کریم کا استعمال شامل ہے۔
ہیٹ ریشز
بہت زیادہ پسینہ آنا ہیٹ ریشز کا سبب بن سکتی ہے ۔ یہ دھبے سرخ، کھجلی والے ہوتے ہیں جس میں جھنجھلاہٹ اور کانٹے چبھنے کا حساس ہوتا ہے۔
اس جھنجھلاہٹ سے بچنے کے لئے ٹھنڈی پانی سے شاور لینا، ڈھیلے کپڑے پہننا، اور ہلکے وزن میں موئسچرائزر لگانا شامل ہے۔
بیکٹیریل انفیکشن
مون سون کے موسم کے دوران نم ماحول بھی بعض افراد کو بیکٹیریل انفیکشن کے بار بار ہونے کا خطرہ ب لاحق رہتا ہے ، جس کی وجہ سے سر یا جسم پر پھوڑے پڑ جاتے ہیں۔ اچھی حفظان صحت کو برقرار رکھنے اور جلد کو خشک رکھنے سے ان انفیکشنز کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مون سون میں گلے کی خراش سے پریشان افراد یہ کریں
ایکنی
ضرورت سے زیادہ نمی پسینے اور گندگی مہاسوں کا باعث بن سکتی ہے۔ پمپلز وائٹ ہیڈز، بلیک ہیڈز، یا زیادہ سنگین صورتوں میں، سوجن ا سسٹک ایکنی کے طور پر ظاہر ہو سکتے ہیں۔
علاج میں بینزول پیرو آکسائیڈ یا سیلیسیلک ایسڈ پر مشتمل ایپلی کیشنز شامل ہو سکتی ہیں۔
جلد کے مسائل سے بچنے کے چند طریقہ کار
-
ہائیڈریٹ رہنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پائیں۔
-
سبزیوں، پھلوں اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور متوازن غذا کھائیں۔
-
فنگل اور بیکٹیریل انفیکشن سے بچنے کے لیے ڈھیلے کپڑے پہنیں۔
-
ایتھلیٹ فُٹ سے بچنے کے لیے موزے یا گیلے جوتے کو کثرت سے تبدیل کریں۔
-
خشکی سے بچنے کے لیے باقاعدگی سے شیمپو کریں۔
-
انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے تولیے، کپڑے، جوتے اور نیل کٹر شئیر کرنے سے گریز کریں۔
Comments are closed on this story.