Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرشمہ کپور کا بیٹا سنجے دت میں کیوں ملتا ہے؟

اس حیرت انگیز مماثلت نے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 08:40am
تصویر اسکرین شاٹ
تصویر اسکرین شاٹ

بھارت کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور کی اپنے بچوں کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ لیکن ویڈیو میں سب سے زیادہ اداکارہ کے بیٹے ’کیان‘ کو دیکھ کر لوگ حیران ہوئے۔

واضح رہے اداکارہ کرشمہ کپور 29 ستمبر 2003 کو مشہور کاروباری شخصیت سنجے کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں مگر یہ شادی ذاتی تنازعات کے باعث آگے نہ بڑھ سکی۔ سنجے اور کرشمہ کے درمیان طلاق سال 2014 میں ہوئی تھی۔ سنجے کپور سے کرشمہ کی ایک بیٹی سمرن اور بیٹا کیان ہیں جو اب کافی بڑے ہوچکے ہیں۔

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی شادی نہ ہونے کی وجہ کئی سالوں بعد سامنے آگئی

وہیں اداکارہ اپنے بچوں کے ہمراہ منظر عام پر آئیں جن کی وائرل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے کرشمہ کپور کے بیٹے کیان میں بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کی جھلک محسوس کی۔

انٹرنیٹ پر کرشمہ کپور کی اپنی بیٹی سمرن اور کیان کے ساتھ ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں وہ دونوں بچوں کے ساتھ پاپارازی کی جانب دیکھتے ہوئے تصاویر بنوا رہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کیان اور سنجے دت کے بچپن کی تصویر کا ایک کولاج بنا کر اپ لوڈ کیا گیا جسے کئی انٹرٹینمنٹ پیجز پر شئیر کیا گیا اور لوگ یہ دیکھ کر کافی حیران ہوئے کہ کیان اور بچپن کے سنجے دت بالکل ایک جیسے دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کرشمہ کپور اور سنجے دت فلم چل میرے بھائی اور آتش میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

لیکن اس حیرت انگیز مماثلت نے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھیڑی اور لوگ قیاس آرائیاں کرنے لگے۔

تاہم کیان کی شکل میں ان کی والدہ اور والد کی جھلک ہے۔

Sanjay Dutt

Karishma kapoor

Karisma`s son