Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امبانی کے بیٹے کی ہلدی میں بالی ووڈ ستاروں کا برا حال کردیا گیا

تقریب کی وائرل تصاویر میں اداکاروں کو سر سے پیر تک ہلدی کے رنگ میں رنگے دیکھا گیا
شائع 09 جولائ 2024 06:31pm
تصویر بذریعہ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ بھارتی میڈیا

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

لیکن اس سے قبل اننت امبانی اور رادھیکا کی ہلدی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ اداکاروں سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

جسٹن بیبر کی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت میں شاندار پرفارمنس

تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں جس میں بالی ووڈ اداکاروں کو ہلدی کے رنگ میں ڈوبے دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا کی ہلدی کی رنگا رنگ تقریب نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

وائرل تصاویر میں اننیا پانڈے، خوشی کپور، اوری، شنایا کپور کو سر سے پیر تک ہلدی کے رنگ میں رنگے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سلمان خان، رنبیر کپور، رنویر سنگھ ،اننیا پانڈے، سارہ علی خان، دیشا پٹانی،عالیہ بھٹ، اور دیگر شامل ہوئے۔

Wedding

Anant Ambani

radhika merchant

haldi wedding festive

haldi event