Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کا وہ ملک جہاں دن میں ایک بار ’لازمی ہنسنا‘ قانون ہے

مذکورہ قانون کا نفاذ یونیورسٹی کی تحقیق کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا
شائع 09 جولائ 2024 06:03pm
تصویر: شٹر اسٹاک
تصویر: شٹر اسٹاک

ہنسنا مسکرانا موڈ کو خوشگوار بناتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ عمل انسانی صحت کو بھی کافی فائدہ پہنچاتا ہے۔

مگر کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں دن میں ایک بار لازمی ہنسنا قانون میں شامل ہوتا ہے۔

دنیا کا وہ جدید ملک جہاں کتے پال سکتے ہیں لیکن بلیاں نہیں

جاپان کے یاماگاتا پریفیکچر نامی علاقے میں اس انوکھے قانون کا نفاذ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت دن بھر میں کم از کم ایک بار شہریوں کیلئے ہنسنا لازمی ہے تاکہ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر آنے والے ماہ کا آٹھواں دن خصوصی طور پر ہنسنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قانون کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے متعارف کرا گیا ہے تاکہ جس میں مقامی رہائشیوں کو روزانہ ہنسنے پر زور دیا گیا تاکہ اُن کی صحت بہتر رہے۔

اس قانون کا نفاذ یاماگاتا یونیورسٹی کی تحقیق کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا جس کے مطابق ہنسی سے صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ اوسط عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ جبکہ کم ہنسنے والے افراد میں موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور وہ دل کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔

Japan

laughing

good for health