Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سندھ اور بلوچستان کے مزید اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

تمام مثبت نمونوں کا جینیاتی تعلق وائے بی تھری اے پولیو وائرس کلسٹر سے ہے
شائع 09 جولائ 2024 06:02pm

پولیو وائرس سے پہلے سے متاثرہ سندھ کے دو اضلاع اور بلوچستان کے ایک ضلعے کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق 11 اور 13 جون کے درمیان کراچی کورنگی، کراچی ساوتھ اور ڈیرہ بگٹی سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

تمام مثبت نمونوں کا جینیاتی تعلق وائے بی تھری اے پولیو وائرس کلسٹر سے ہے جو اس سال رپورٹ ہونے والے تمام کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے۔

پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق گذشتہ ہفتے یکم سے سات جولائی کے درمیان انسداد پولیو مہم میں 41 اضلاع میں 84 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔

پولیو پروگرام ترجمان کے مطابق رواں سال کی چھٹی انسداد پولیو مہم تھی۔پولیو وائرس اس سال ملک کے 49 اضلاع میں پایا جا چکا ہے اس لیے والدین کے لیے یہ نہایت اہم ہے کہ وہ اس وائرس سے اپنے بچوں کو لاحق خطرے کو سمجھیں اور ہر پولیو مہم میں پولیو ورکرز کے لیے دروازہ کھولیں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ویکسین ضرور پلوائیں۔

Polio Cases

Polio

Polio Virus

Polio Vaccination Campaign