Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 18رکنی دستے میں کون کون شامل ہوگا ؟

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگی
شائع 09 جولائ 2024 05:43pm

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں18رکنی دستے کوفائنل کرلیا گیا۔ قومی دستے کی قیادت کے لیے شوٹر کشمالہ طلعت اور ارشد ندیم میں سے کسی ایک کا انتخاب متوقع ہے۔

پیرس اولمپکس میں ایتھلیٹکس، شوٹنگ اورسوئمنگ میں سات ایتھلیٹس ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اورڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔ غلام مصطفی بشیر،کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف شوٹنگ ٹیم کے ساتھ کوچ گینڈی اور جنید علی دستے میں شامل ہونگے۔

سوئمنگ میں احمد درانی، جہان آرا کے ساتھ احمد علی خان ٹیم آفیشل رکھا گیا ہے۔حاجی محمد شفیق کو چیف ڈی مشن اور جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن مقرر کردیا گیا۔

ڈاکٹر میثاق رضوی کے ساتھ زینب شوکت ایڈمن آفیشل کے طورپر دستے کا حصہ ہونگے۔ شوٹنگ ٹیم 19 جولائی، سوئمرز اور آفیشلز 22 جولائی کو پیرس پہنچیں گے۔24 جولائی کو ایتھلیٹکس ٹیم کی روانگی طے ہے جبکہ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگی۔

Pakistani Team

olympics 2024