Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : بینک سے رقم لیکر آنیوالے شہری کو لوٹنے والے گینگ سے مقابلہ، 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

ملزمان نے شہری سے واردات کی کوشش کی تھی، شہری اور اس کی رقم محفوظ ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ
شائع 09 جولائ 2024 05:08pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن شیریں جناح کالونی میں پولیس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی جی ساؤتھ کے مطابق مقابلے میں 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ پولیس کا بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ سے مقابلہ ہوا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے شہری سے واردات کی کوشش کی تھی، شہری اور اس کی رقم محفوظ ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق شہری نے نشاندہی کی تو پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا، اور پھر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔

اس حوالے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 5 ٹی ٹی پستول برآمد کیے گئے ہیں۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes