Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

خیبرپختونخوا کی فلور ملز ایسوسی ایشن کا جمعرات کو ہڑتال کا اعلان

آئندہ روز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 تک جانے کا امکان
شائع 09 جولائ 2024 04:26pm

خیبرپختونخوا کی فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر نے اس حوالے سے کہا کہ ٹیکس سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، آئندہ چندروز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 تک جانے کا امکان ہے۔

ایسوسی ایشن کے اراکین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ میں وفاقی حکومت نے انڈسٹریز سمیت فلور ملز انڈسٹریز پر ظالمانہ ٹیکس عائد کیا، ود ہولڈنگ ٹیکس سفر اعشاریہ سے دو اعشاریہ پانچ فیصد تک عائد کیا گیا جس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

اراکین نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ایم ڈی آئی کو بڑھایا گیا، 500 روپے فی کلو واٹ سے ایم ڈی آئی کی شرح بڑھا کر 2000 پر کلو واٹ کردی گئی، ایک اوسط مل جو پہلے 25 سے 30 ہزار روپے ماہانہ ادا کرتی تھی اب 10 لاکھ ایم ڈی آئی جمع کروائے گی۔

Strike

Flour Mills Association KPK