Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات اور انوشکا کن ممکنہ وجوہات پر بھارت چھوڑ سکتے ہیں؟ انوشکا کا پوسٹ وائرل

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی کے مستقل طور پر بھارت چھوڑنے سے متعلق خبر وائرل ہے
شائع 09 جولائ 2024 04:03pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے سے متعلق خبر جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے، وہیں اب اداکارہ کے حالیہ پوسٹ نے بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

بھارتی میڈیا پر ان دنوں جوڑے کی مستقل طور پر بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔

تاہم اس خبر پر انوشکا شرما یا ویرات کوہلی کی جانب سے ردعم سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب انوشکا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا گیا ہے، جس میں پھل موجود تھے، تصویر میں اسٹرابیریز، چیریز، اور بیریز کو دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

جبکہ انوشکا شرما کی جانب سے تصویر کے ساتھ سفید رنگ کا دل والا ایموجی بھی شئیر کیا گیا تھا۔

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی پاکستان آمد متوقع، پرفارم بھی کریں گے

واضح رہے یہ تصویر انوشکا کی یہ پوسٹ مداح نے ویرات کوہلی کی لندن ائیرپورٹ سے شئیر کی گئی تھی، جبکہ تصویر چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیان کے مطابق انوشکا اور ویرات شور شرابے سے دور پر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ جبکہ دونوں کو بچوں کی تعلیم کی پریشانی بھی یہ قدم اٹھانے پر مجبور کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

india

london

virat kohli

Instagram

Anushka Sharma

left