Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری کردئے گئے

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
شائع 09 جولائ 2024 04:03pm

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود کو بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے مقدمے کا سنایا جو درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

قبل ازیں، 3 جولائی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے سے سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا۔

Shah Mehmood Qureshi

Thana Khanna Case