Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

جویریہ عباسی کے نکاح کی تصدیق، شوہر کون ہیں؟

جویریہ عباسی کی جانب سے حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا ہے
شائع 09 جولائ 2024 03:11pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام

معروف پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی ان دنوں میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق چرچہ میں ہیں، ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے شوہر سے متعلق بھی اظہار خیال کر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جویریہ عباسی کی جانب سے اپنی شادی کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے 3 ماہ قبل شادی کرلی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے مارننگ شو میں شرکت کی گئی تھی، جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق تصدیق کی۔ جویریہ کی جانب سے 2 ماہ قبل انسٹاگرام پر ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی۔

اس تصویر میں اداکارہ کے ہمراہ ایک اور شخص موجود تھا، جبکہ دونوں پیرس کے آئیفل ٹاور کے نیچے موجود ہیں۔ لیکن اس پوسٹ میں اداکارہ کی جانب سے کوئی کیپشن نہیں ڈالا گیا تھا۔

عالمی حسینہ بننے کیلئے جویریہ عباس کی بیٹی کا نام شارٹ لسٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی اور ان کے نکاح کے گواہ شہود علوی شادی کی مختصر تقریب میں موجود تھے، جبکہ اس تقریب میں قریبی مہمانوں کی جانب سے ہی شرکت کی گئی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے بتانا تھا کہ ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں جبکہ ان کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جیویرہ کا کہنا تھا کہ ثمینہ احمد اور بشریٰ انصاری کی جانب سے اس عمر میں شادی کی گئی، جس سے ان جیسی خواتین کو حوصلہ ملا، جبکہ اس حوالےسے بشریٰ انصاری سے بھی اداکارہ نے بات کی، جس پر سینئر اداکارہ نے انہیں جلد شادی کا مشورہ دیا تھا۔

شمون عباسی اور جوریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ کی شادی،تصاویر وائرل

جبکہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اور شوہر کے درمیان تعلقات کچھ عرصہ قبل استوار ہوئے تھے، نیا جوڑا ایک تقریب میں ایک دوسرے سے ملا تھا، کچھ دن بعد ہی شوہر کی جانب سے جویریہ کو شادی کی پیشکش کی گئی تھی۔

Marriage

Husband

showbiz celebrities

Javeria Abbasi