Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

شاہد خاقان عباسی کی جماعت کی رجسٹریشن سے پہلے اعتراض سامنے آگیا

ہم عوام پاکستان پارٹی کے نام پر الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعت نے اعتراض کردیا
شائع 09 جولائ 2024 02:59pm

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت کی رجسٹریشن سے پہلے اعتراض سامنے آگیا، ہم عوام پاکستان پارٹی کے نام پر الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعت نے اعتراض کردیا، دائر اعتراض میں کہا گیا ہے عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت سے ملتا جلتا ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی کے نام پر الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعت نے اعتراض کردیا جبکہ ہم عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت کے نام ہر اعتراض کیا۔

چئیرمین ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری نے الیکشن کمیشن نے باضابطہ درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔

شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

دو تین مہینوں میں ایک نئی سیاسی جماعت آرہی ہے، شاہد خاقان عباسی

چئیرمین ہم عوام پاکستان پارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت سے ملتا جلتا ہے لہذا ہم عوام پاکستان کو بطور جماعت درج نہ کیا جائے۔

دائر اعتراض میں نقطہ اٹھایا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا الگ نام ہونا چاہیئے، اگر اس نام سے کوئی اور سیاسی جماعت درج ہوئی تو ہمارا ووٹ بنک متاثر ہوگا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Shahid Khaqan Abbasi

ECP

اسلام آباد

New Political Party